8 مارچ 2013 - 20:30

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں عوام نے ایک بار پھر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے وزیر داخلہ کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض ،مکه ، مدینه  ، بریده اور قطیف سمیت مختلف شہروں میں عوام نے کل جمعہ کو شاہی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکال کر سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی اور وزیر داخلہ کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے سعودی عرب میں عوام پر تشدد کرنے اور انہیں کچلنے کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔
ریاض کے الزلفی ،بریدہ ،قطیف اور عنیزہ میں سینکڑوں خواتین نے بھی احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے گرفتار خواتین کے خلاف تشدد میں مرتکبین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ انسانی حقوق کے مراکز کے مطابق سعودی عرب میں تیس ہزار سے زائد سیاسی قیدی جیلوں میں بند ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242/